پوسٹنگ کے منتظر اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر راؤنڈ کھولنے کی منظوری

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر)حکومت پنجاب محکمہ سکول ایجوکیشن نے ترقی پانے والے اور پوسٹنگ کے منتظر اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر رائونڈ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ تمام سی ای اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق وہ اساتذہ جو اپنی ترقی کو عملی جامہ نہیں پہنا سکے تھے، انہیں ایک اور موقع فراہم کرنے کے لیے ای ٹرانسفر رائونڈ کھولا جا رہا ہے۔شیڈول جاری کر دیا گیا ہے یہ شیڈول ترقی پانے والے اور ویٹنگ پوسٹنگ کیٹیگری کے اساتذہ کیلئے ہے ۔ ز مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سی ای اوز ایس آئی ایس (SIS) پر تمام ترقی پانے والے اساتذہ کی ٹیگنگ کے ذمہ دار ہوں گے۔ اگر کوئی ترقی پانے والا یا ویٹنگ پوسٹنگ والا استاد خالی آسامیوں کے مقابلے میں کم ترجیحات جمع کروانے یا بالکل بھی ترجیح جمع نہ کروانے کی وجہ سے پوسٹنگ آرڈر حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو محکمہ،تعیناتی اتھارٹی، اسے SIS پورٹل کے ذریعے کسی بھی دستیاب خالی آسامی پر تعینات کر دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں