ڈاکٹر نجمہ افضل کی گورنر کے پی فیصل کریم سے ملاقات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)صوبائی محتسب انسداد ہراسگی پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے خیبر پختونخوا کی محتسب برائے انسداد ہراسگی بیرسٹر رباب مہدی کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ملاقات میں خواتین کو ہراسگی سے تحفظ فراہم کرنے، محفوظ اور باوقار ماحول کے فروغ، ادارہ جاتی تعاون اور دونوں صوبوں میں محتسب کے اداروں کی کارکردگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خواتین کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی اور انسداد ہراسگی کے مثر نظام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہر شعبے میں بلاخوف و خطر خدمات انجام دینے کے یکساں مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے محتسب اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے ہراسگی کے خاتمے، انصاف کی فراہمی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں