فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی سنگین وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ 2افراد کو اغواء کر لیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ ستیانہ روڈ کے رہائشی محمد عظیم کا کہنا ہے کہ اس کا والد عبدالخالق اور فیڈمک میں عثمان کا بھتیجا گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا۔ جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔ جبکہ راجہ ٹائون کے قریب بابر حسین سے30ہزار ،فرید ٹائون کی منصوراں بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری، 192ر۔ب کے عثمان سے22ہزار و فون، 191ر۔ب کے معشوق انجم سے6ہزار و فون، ملت ٹائون میں شمع نورین کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ النجف کالونی کے بابر کے گھر سے 7لاکھ کے زیورات’ نقدی لوٹ لی، رفحان ملز کے قریب عابد رضا سے جھپٹا مار کر فون، عبداللہ پور کے احتشام سے جھپٹا مار کر فون، سوساںروڈ پر عمران علی سے نقدی و فون، 204ر۔ب کے قاسم سے نقدی ،طلائی زیورات، جھمرہ روڈ پر حیدر علی سے28ہزار و فون، غلام محمد آباد نمبر2کے قریب قمر الزمان اور اس کے بھائی صدیق سے 50ہزار و فونز چھین لیے،100ج ب کے اسد علی کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کے زیورات نقدی چور لے اڑے۔64ج ب کے احمد سے83ہزار و فون،68ج ب کے امین سے32ہزار و فون،263ر۔ب کے سرفراز سے نقدی و فون، نیامت ٹائون کے اصغر سے36ہزار و فون241ر۔ب کے فیضان کی حویلی سے مویشی،جھنگ روڈ ساتواں میل کے قریب قمر عباس سے 11ہزار و فون، علی ہائوسنگ کے طلحہ کے گھر کا تالا توڑ کر 6تولے زیورات ، نقدی و فون، سمن آباد کے علاقہ منصور آباد کے طلحہ کی ورکشاپ سے بھاری مالیت کا تانبا چور لے اڑے،244ر۔ب ملک ارشد کی حویلی سے لاکھوں کا سامان چوری،251ر۔ب کے محمد علی کی حویلی سے مویشی چوری، النور ہومز کے حیدر علی گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے 12تولے زیورات اور قیمتی سامان چوری،ستیانہ روڈ پر محمد ےٰسین سے6ہزار و فون، ابن مریم کالونی کے طارق مسیح سے ایک لاکھ چھین لیا، 215ر۔ب کے صابر حسین سے47ہزار و فون،76گ ب میں محمد سعید کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری،گلبرگ ویلی کے عمر طارق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و قیمتی سامان چوری، جڑانوالہ روڈ ےٰسین چوک کے قریب عمران سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 215ر۔ب کے قریب سعید سے رکشہ و نقدی، اقبال نگر کے زاہد حلیم سے60ہزار و فون، خضریٰ مسجد موڑ کے قریب اصغر سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا،ستیانہ روڈ پر حسنین کے دفتر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، بٹالہ کالونی کے وقار سے جھپٹا مار کر فون، نذیر پارک جڑانوالہ کے قریب سہیل سے دو لاکھ وفون، گلہڑ موڑ پر ضیاء الدین سے42ہزار و فون، 59گ ب کے غلام عباس کے ڈیرہ سے قیمتی بیل چوری، 569گ ب کے سید حیدر عباس سے5ہزار و فون،اڈا ستیانہ کے قریب سیف اللہ سے 75ہزار و فون،27گ ب کے عبدالرزاق کے ڈیرہ سے کھاد ودیگر سامان چوری،612گ ب کے ممتاز علی سے70ہزار و فون، 416گ ب کے عامر کے ڈیرہ سے انورٹر ، سولر پلیٹس چوری،594گ ب کے یوسف کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وسامان لوٹ لیا، 470گ ب کے آصف سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 170گ ب کے شہزاد سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 478گ ب کے اعظم کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 527گ ب کے اذان کی حویلی سے نقدی، سامان چوری اور دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں کچہری بازار سے زمان، غازی آباد کے علی رضا، میونسپل ڈگری کالج سے اشفاق احمد، غفور بشیر ہسپتال روڈ سے زین العابدین، نوابانوالہ کے سجاد علی، ستیانہ روڈ سلیمی چوک سے ناصر، لکڑ منڈی چوک سے شفیق، تحصیل ہسپتال جڑانوالہ سے رمضان، 266ر۔ب کے طارق محمود، 41گ ب کے عبدالرحمن اور دیگرکی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سما ج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




