کنجوانی(نمائندہ خصوصی) ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق کلیانوالہ کی نواحی بستی شیرازی آباد کے رہائشی شان علی ولد ظہور احمد نے 15پر کال کی کہ دو نامعلوم افراد 2تولہ سونا اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ہیں مقامی پولیس تھانہ گڑھ کے اے ایس آئی عبدالجبار دیگر عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ڈکیتی کی بابت پوچھ گچھ کی تو مقامی لوگوں نے بتایا کہ باپ بیٹے کا گھر کا بٹوارے کا جھگڑا ہے کوئی ڈکیتی نہیں ہوئی ڈکیتی کی واردات نہ ہونے کی تصدیق پر شان علی کے خلاف ٹیلی گرام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالہ حوالات کر دیا




