گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے دو مختلف وارداتوں میںراہ گیروں سے مال و زر چھین لیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر362ج ب کا محمد احمداپنی موٹر سائیکل پر سوار چک نمبر349ج ب کے جانب جا رہاتھاکہ راستہ میں چک نمبر 414 ج ب لینک روڈپر پیدل چار نامعلوم ڈاکوئوں نے اس کواسلحہ کے زور پر روک کر اس سے موٹر سائیکل ،دو لاکھ رواپے نقدی وغیرہ چھین لی، چک نمبر159گ ب کاجوید اکرم اپنی موٹر سائیکل نمبرپر سوار مونگی روڈ پر جا رہاتھاکہ چک نمبر155گ ب کے قریب اس کوروک کرگن پوائنٹ پر ہزاروںروپے نقدی ،پار چات اور قیمتی موبائل چھین لیا۔اور ڈاکوکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہوگئے وارداتوں کی اطلاع مقامی پولیس کو دے دی گئی تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔




