کمالیہ میں جشن آزادی کے حوالے سے کھیلوں کے مقابلے

کمالیہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر،چیف آفیسر علی رضا، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر عمر نواز خان اور تحصیل سپورٹس آفیسر خضر حیات کی زیر نگرانی جشنِ آزادی و معرک حق کے سلسلہ میں کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے ۔ٹیبل ٹینس کے مقابلے ذیشان کالونی میں جبکہ والی بال کے(باقی صفحہ 2نمبر 17)
میچز میونسپل گرانڈ میں ہوئے ۔ فائنل کے دوران کھلاڑیوں کا جوش و خروش اور ولولہ دیدنی تھا، نوجوانوں نے قومی جذبے کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے صحت مند مقابلے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں اور قومی یکجہتی و حب الوطنی کو فروغ دیتے ہیں۔اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں