گھریلو جھگڑے پر مشتعل شوہر نے بیوی کو زہر دیکر موت کی نیند سلا دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر مشتعل شوہر نے بیوی کو زہر دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا’ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے شوہر’ بھائی اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق خوشاب کے رہائشی اکرم نے بتایا کہ اسکی بیٹی مصباح کی شادی جڑانوالہ کے نواحی گائوں 236 گ ب کے عرفان کے ساتھ ہوئی، گھریلو حالات کی وجہ سے میاں بیوی میں اختلافات پیدا ہو گئے، گزشتہ دنوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تو شوہر عرفان نے مصباح کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسکو زہریلی چیز کھلائی جسکی وجہ سے اسکی حالت غیر ہو گئی اور وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ بیٹی کی ہلاکت کی خبر سن کر جڑانوالہ پہنچے تو مصباح کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تنویر عرفان’ اسکے بھائی رضوان اور ساتھی عامر وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں