5انچارج انوسٹی گیشن تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے5تھانوں کے انچار ج انوسٹی گیشن کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں سب انسپکٹر حافظ عمار کو انچارج انوسٹی گیشن تھانہ صدر تاندلیانوالہ’ سب انسپکٹر محسن کموکا کو انچارج انوسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا’ سب انسپکٹر سرور فاروق انچارج انوسٹی گیشن تھانہ مریدوالہ’ سب انسپکٹر عاقب رزاق انچارج انوسٹی گیشن تھانہ ماموں کانجن اور سب انسپکٹر نوشیر انچارج انوسٹی گیشن تھانہ لنڈیانوالہ تعینات کر دیا، جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں