14جنوری کو مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے اطلاع دی جاتی ہے کہ 132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر T-3 کے فیڈروں کی اولڈ کنٹرول روم بلڈنگ سے نئے کنٹرول روم بلڈنگ میں شفٹنگ کی وجہ سے 14جنوری کو صبح نو سے شام پانچ بجے تک 132کے وی چنیوٹ روڈگرڈسٹیشن سے نکلنے والے سپر، ملت روڈ، رسول پور، مسلم ٹان، جیگوار، کریسنٹ بورڈ، ڈی ٹی ایم، غوثیہ آباد، یونیورسٹی ٹان، نور پور، کلاش، اظہرکارپوریشن، ایف ڈی اے 6، شفیع ڈائنگ، ابوبکر بلاک، الحمرا فیبرکس، ظفرفیبرکس، سی ٹی ایم، سیون جے بی، بیس لائن انڈسٹریل، نواز ٹان، مبارک پروسسنگ، ساندل، ڈرائی پورٹ، عثمان ٹان، رام دیوالی، سرگودھا روڈ، علی ٹان، ملت ٹان، سرگودھا سپننگ، سمانہ، موٹروے سٹی، ستارہ ٹیکسٹائل، رشید عثمان، عثمان بلاک اور سرگودھا کلاتھ پروسسنگ فیڈرکے علاقہ /ایریا کے لئے بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔ فیسکو ترجمان انجنئیر محمد سعید رضا نے کہا ہے کہ محکمہ بجلی کے تعطل پر عوام الناس سے معذرت خواہ ہے۔انھوں نے کہا کہ اس شٹ ڈان کے دوران T-3پاو ر ٹرانسفارمر کے فیڈرز کو نئے کنٹرول روم میں شفٹ کر دیا جائے گاجس سے آئندہ موسم گرما میں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں