فاتح خیبر مولانا کائنات سید علی المرتضی کا یوم ولادت آج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فاتح خیبرمولا کائنات حضرت سیدنا علی المرتضیٰ علیہ السلام کایوم ولادت آج انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔ جامع مسجد نور مدینہ صدیق اکبر ٹائون بالمقابل کلیم شہید پارک میں بعد نماز عشاء محفل جشن علی المرتضیٰ منعقد ہوگی جس میں معروف نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں نعت اورمولا علی المرتضی کی مناقب پیش کریں گے،محفل سے مذہبی سکالرڈاکٹرمفتی سید صداقت علی شاہ بخاری گولڑوی خصوصی خطاب کریں گے۔ بعد نماز عشاء ہونیوالی اس محفل کے اختتام پر پرملک وقوم کے سلامتی خوش حالی استحکام امن وامان کے قیام کیلئے خصوصی دعا اور عوام الناس کے لیے لنگرکااہتمام ہو گا۔ انتظامیہ نور مدینہ مسجدنے عوام الناس سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں