واٹر ڈسٹری بیوشن امپروومنٹ پلانٹ پروجیکٹ کا واٹر سیوریج بحال کردیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر واٹر ڈسٹری بیوشن امپروومنٹ پلانٹ پراجیکٹ کے واٹر سٹوریج ٹینک کو مکمل بحال کر دیا گیا ہے جس میں نہر سے پانی لیکر ذخیرہ کیا جا رہا ہے جبکہ اس پانی کو پلانٹ کے ذریعے ٹریٹمنٹ کے بعد شہر کے مشرقی حصے کی آبادیوں کو فراہم کیا جائے گا جس سے2 لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی۔ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا)اور حکومت پنجاب کے تعاون سے واسا فیصل آباد کے زیر انتظام جھال خانوآنہ کے مقام پر واٹر ڈسٹری بیوشن امپروومنٹ پلانٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا جس کا کلیدی حصہ واٹر سٹوریج ٹینک کی بحالی تھا جسے پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے مکمل بحال کر دیا گیا ہے اور آج اس واٹر سٹوریج ٹینک میں نہر سے پانی ذخیرہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا،جائیکا کنسلٹنٹ سلطان اعظم، جائیکا کے نمائندگان، انجینئرز و دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔ایم ڈی واسا عامر عزیز نے کہا کہ واٹر ڈسٹری بیوشن امپروومنٹ پلانٹ پراجیکٹ اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے جبکہ واٹر سٹوریج ٹینک کی بحالی واسا فیصل آباد کی ذمہ داری تھی جسے پنجاب حکومت کی جاری کردہ فنڈنگ سے مکمل بحال کر دیا گیا ہے اور آج اس میں نہری پانی کی ذخیرہ بھی کیا جارہا ہے اور اب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو پانی کی فراہمی کی ٹیسٹنگ کا آغاز کیا جائے گا تا کہ فروری میں سے پانی کو ٹریٹمنٹ کے بعد شہر کے مشرقی حصے کی آبادیوں کو فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں