مسلم ٹاؤن نمبر1میں آگ کی لپیٹ میں آکر سکیورٹی گارڈ جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ پر واقع مسلم ٹائون نمبر1میں آگ لگنے سے سکیورٹی گارڈ زندہ جل کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے بعد ضروری کارروائی کے بعد نعش پولیس کے حوالے کردی۔ بتایاجاتا ہے کہ مسلم ٹائون نمبر1کا70سالہ عبدالغفور سکیورٹی گارڈ کمرہ میںانگیٹھی میں آگ جلا کر سو رہا تھا کہ اچانک شعلہ اُسکے بستر پر گرا اور وہ آگ کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس کر زندگی کی بازی ہار گیا۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا اور سکیورٹی گارڈ کی نعش کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ کمرہ میں پڑا دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں