ارفع کریم نے دنیا بھر میں پاکستان کا روشن کرکے عظیم تاریخ رقم کی،چوہدری عابد شیر علی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )دنیا کی کم عمر ترین ورلڈ مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل مرحومہ ارفع کریم کی12 ویں برسی کے حوالے سے پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد اور ارفع کریم فائونڈیشن کے اشتراک سے تقریب منعقد ہوئی’ جس میں مسلم لیگی رہنما چوہدری عابد شیر علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم مرحومہ کے والد کر نل امجد کریم رندھاوا، سابق وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی،سابق ممبر صوبائی اسمبلی نجمہ افضل،ضلعی امیر جماعت اسلامی پروفیسر محبوب الزمان بٹ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت یسین کسانہ،چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ بابا لطیف انصاری،مسز لطیف انصاری،حاجی جاوید اقبال،صدر تعلیم دوست فورم شیخ سلمان عارف،عقیل صدیق،اختر عباس،رانا شعبان،کے علاوہ نجی و سرکاری سکولز کے 400کے قریب طلبا و طالبات و اساتذہ نے شرکت کی’ ارفع کے والد کرم امجد کریم ‘ چوہدری عابد شیرعلی و دیگر مقررین نے کہا ہمیں ارفع کریم کے مشن کو آگے بڑھانا ہے دیہات کی سطح پر آی ٹی کی تعلیم کو عام کرتے ہوئے غریب اور پسماندہ علاقوں کی بچیوں کی تعلیم ارفع کا خواب تھا دنیا بہت فاسٹ چل رہی ہے ہمیں جدید طریقہ تعلیم سے اپنے بچوں کو روشناس کروانا ہو گا انہوں نے کہا کہ بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں کمی اس امر کی ہے کہ ہیرے تلاش کرتے ہوئے ان کی تراش کی جائے بچوں کو کتابی کیڑا بنانے کی بجائے جدید تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے ان میں سکل پیدا کی جائے سمارٹ فون،ٹیب،کمپیوٹر تک بچوں کی رسائی یقینی بنائے جائے تو ہم تعلیمی میدان میں بہت آگے جا سکتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ لائل پور تخلیقی عمل کا ایک گہوارہ ہے جس کی ایک بہترین مثال فیصل آبادسے تعلق رکھنے والی ارفع کریم ہے جس نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر کے ایک عظیم تاریخ رقم کی جس کی مثال صدیوں میں ملتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ارفع کریم نے بیسک ونڈو ایپلیکیشنز کے علاوہ کیلکولیٹر اور سی کامرس کے پروگراموں کو بھی تشکیل دیا ان کے انسٹرکٹروں کا اندازہ تھا کہ ارفع کریم کو ونڈوز ایپلیکیشنز بنانے میں ایک سال کا عرصہ درکار ہو گا لیکن ارفع کریم نے یہ امتحان چار ماہ میں پاس کرلیا۔کمپیوٹر کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعزاز میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے انہیں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا جو کہ لائل پور میوزیم کے شوکیس میں موجود ہے۔اس موقع پر ارفع کریم کے والد نے چوہدری عابد شیر علی کو ارفع کی زندگی پر تحریر کردہ کتاب بھی پیش کی۔مختلف سکولوں کے بچوں نے ٹیبلوز کے ذریعے ارفع کریم کو خراج عقیدت پیش اور اس کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں