ضلعی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس،آج پھر82وارداتیں،شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں اور چوروںکے سامنے پولیس بے بس،آج پھرمزید 82وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کردو سگی بہنوں سمیت3لڑکیوں اور 4 لڑکوں کو اغواء کرلیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی،تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ الیاس گارڈن کی رہائشی حمیرا نے بتایا کہ انیس وغیرہ نے اسکی دو بیٹیوں 14سالہ سائرہ اور13سالہ سویرا کو اغوا کرلیا۔ٹھیکریوالہ کے علاقہ276ج۔ب کے رہائشی بہاول کی ہمشیرہ (آ) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا۔نشاط آباد کے علاقہ5ج۔ب کے صلاح الدین کا بیٹا عمر اشرف،ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والہ کے رہائشی لیاقت کا بیٹا،جھنگ بازار کے علاقہ علی ہائوسنگ کے رہائشی مہد کا بیٹا ابراہیم اور سرگودھا روڈ کے علاقہ مہندی محلہ کے عرفان احمد کا بیٹا شعبان گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے جنہیں نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ بابر کالونی میں شبیر حسین سے موٹرسائیکل ، نقدی و فون،جمیل پارک کے کاشف سے3لاکھ کی نقدی چھین لی،میاں پنڈ کے قریب اشرف سے جھپٹا مار کر فون،سائزنگ سٹاپ پر رضوانہ کوثر سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا۔منیانوالہ کے حماد سے ایک لاکھ،32ج۔ب میں لطیف کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان ،نثار کالونی کے رشید سے15ہزار،منظور کالونی گلی نمبر16کے زین علی سے90ہزار و فون،منصور آباد کے عبدالرحمن سے نقدی و فون،نوابانوالہ کے آصف سے نقدی و فون،حمیدپیلس کے قریب انتظار سے25ہزار،شالیمار چوک کے نعیم احمد سے موٹرسائیکل چھین لی،فوجی چوک میں اقبال سے جھپٹا مار کر فون،سمندری روڈ پر عظیم سے بیگ چھین لیا۔قذافی آباد کے عثمان سے10ہزار،ٹی اینڈ ٹی کالونی کے قریب شیر علی سے 18ہزار،محلہ کوٹ عمر فاروق کے حیدر علی سے18ہزار،240ر۔ب کے عمران کی ڈھاری سے لاکھوں کے بکرے،76گ۔ب کے ذیشان سے موٹرسائیکل ،نقدی و فون،246ر۔ب کے علی حسنین سے 16ہزار و فون،248ر۔ب کے اکرم مسیح سے20ہزار،248ر۔ب کے لطیف سے15ہزار،72ج۔ب کے صدیق سے10ہزار و فون چھین لیا۔66ج۔ب کے عابد علی سے5ہزار،67ج۔ب کے عبدالستار سے30ہزار و فون،66ج۔ب کے غلام رسول سے50ہزار و فون،240گ۔ب کے عثمان سے60ہزار،عمر میرج ہال کے قریب تنویر سے35ہزار،237گ۔ب کے شہباز سے65ہزار،بچیانہ روڈ پر ندیم سے نقدی و فون،238گ۔ب کے کرامت علی سے30ہزار،583گ۔ب کے فاروق سے60ہزار،363گ۔ب کے زاہد اقبال کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،656گ۔ب کے اعجاز سے 42ہزار،655گ۔ب کے شہباز کی حویلی سے مویشی،طارق آباد کے بلال کی چھت سے7-ہزار کے کبوتر چوری،ڈگلس پورہ کے منان سے نقدی و فون،بائو والہ گلی نمبر 12کے غلام دستگیر سے40ہزار و فون، اے بی سے روڈ پر شان سے 15ہزار ،سعید کالونی کے شیراز سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لیا۔شیخوپورہ روڈ پر عالم سے15ہزار،سرگودھا روڈ علی پان شاپ کے قریب علی رضا سے نقدی و فون،رسول پارک کے محمد علی سے60ہزار چھین لیے۔چباں روڈ پر محمد علی سے20ہزار،67ج۔ب کے شکیل سے8ہزار و فون،قصبہ تاندلیانوالہ کے سلیم سے33ہزار،409گ۔ب کے ابوہریرہ سے موٹرسائیکل چھین لی،کوہستان اڈا کے قریب احمد سے جھپٹا مار کر فون،سلیمی چوک میں حمیرا کوثر سے جھپٹا مار کر پرس،عبداللہ پور پل کے قریب علی ارشد سے35ہزار،جڑانوالہ روڈ پر شبیر سے95ہزاراور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔علاوہ ازیں رضا آباد سے آصف،رفیق کالونی گلی نمبر3کے عظیم گلزار،ناولٹی پل کے قریب مدثر،دستگیر پورہ کے اصغر علی سلیمی چوک سے قاسم،225ر۔ب کے افتخار احمد،کمال ٹائون کے نعیم،سید اجمل اکیڈمی سے طاہر جاوید،نواز شریف پارک سے انیس،251ر۔ب کے حسنین علی،نڑوالا چوک سے عمیر،عوامی کالونی کے فاروق،ابراہیم ٹائون کے اختر علی،نصیر آباد کے احسان،نصیر آباد کے عاصم علی،قصبہ تاندلیانوالہ کے غلام علی،ستیانہ روڈ پر غلام حسین ،سوساں روڈ سے طفیل اور دیگر موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’پولیس شہربھر کی ناکہ بندیوںکے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں