اسرار احمد منے خان سے25سالہ رفاقت،وہ باوقار عوم کی خدمت کرنیوالے رہنما تھا ،شاہد خاقان عباسی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ جو سیاسی سرکس بنائی گئی ہے اسکو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ فیصلہ محفوظ ہونا اور وقت پر نہ سنایا جانا عدل کے نظام پر سوال ہے۔وہ مسلم لیگ ن کے مرکز رہنما اسرار احمد منے خان کے انتقال پران کے صاحبزادے عمر اسرارمنے خان اوربھانجے حسن خان کے گھرپر اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی کے بعدمیڈیاسے گفتگوکررہے تھے۔ان کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی سابق رکن قومی اسمبلی وسابق ضلعی ناظم رانازاہدتوصیف بھی ان کے ساتھ تھے۔شاہدخاقان عباسی کاکہناتھاکہ اسرار احمدخان کے سا تھ 25 سالہ رفاقت تھی وہ ایک باوقاراورعوام کی خدمت کرنے والے رہنماتھے۔امیدہے ان کے بیٹے عمراسراراحمدمنے خان حلقہ کی تعمیروترقی اورعوام کی خدمت میں اہم کردارادا کریں گے۔ 9مئی اور26 نومبر کو جو ہوا سب کے سامنے ہے۔ غلطی دونوں طرف سے ہے۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی نظام میں مدت پوری کرنے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔ ہم نے بد قسمتی سے مختلف طریقوں سے حکومتیں ختم کرنے کی کوششیں کی۔ جمہوریت کی بنیاد الیکشن ہوتا ہے جہاں رول آف لا نہ ہو وہاں ترقی رک جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات کا ہمیشہ ایک ایجنڈا ہوتا ہے جو یہاں نظر آ رہا ہے۔حکومت اور اپوزیشن کو جن مذاکرات کی ضرورت ہے وہ پارلیمان میں ہو نا چاہئے۔ 2018 میں میاں نواز شریف کو الیکشن سے عین قبل سزا سنا دی گئی تھی۔ نفاق ختم کر کے ہمیں اتفاق کی ضرورت ہے۔ انٹرنیٹ ملک اور معیشت کی بنیادی ضرورت ہے۔ کے پی کے حکومت کئی بار وفاق پر حملہ آور ہو چکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی تو جیل میں ہیں وہ کیاکرسکتے ہیں۔ الیکشن کے حوالے سے نظام بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ شکر کریں عمران خان جو الیکٹرانک ووٹنگ کا کانسیپٹ لا رہے تھے وہ نہیں آیا ورنہ دھاندلی کے ثبوت تک نہ ملتے۔ پارلیمانی نظام میں ٹرم پوری کرنے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔ ہم نے بد قسمتی سے مختلف طریقوں سے حکومتیں ختم کرنے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں