ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

صفدرآباد(نامہ نگار)ڈمپر اور موٹر سائیکل میں تصادم،12سالہ حیدر علی جاں بحق ۔اطلاعات کے مطابق تھانہ سٹی سانگلہ ہل کے قریب انٹر چینج روڈ پر تیز رفتار ڈمپر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں12 سالہ لڑکا حیدر علی جاں بحق ہو گیا ۔ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی مگر حیدر علی دم توڑ گیا۔علاقہ کے لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہاں سے تیز رفتاری سے ڈمپر گزرتے ہیںجس سے حادثات ہوتے ہیں اس کا تدارک ہونا چاہیئے۔اس روڈ پر تیز رفتاری سے لوگ گھبراہٹ کا شکار ہیں اس لئے اقدامات کئے جائیں تا کہ لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں