سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنیکی یقین دہانی

اسلا م آباد(بیورو چیف)پاکستان میں معیشت کی بہتری اور معدنی شعبے کی ترقی کے لیے اہم پیش رفت،اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی کاوشوں سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا اسلام آباد میں انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس بین الاقوامی فورم میں دنیا بھر سے سرمایہ کار شرکت کریں گے، جس سے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ایک نئے دور کا آغاز متوقع ہے۔فورم کے دوران معدنی شعبے کی ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کئی اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔حکام کے مطابق فورم کے انعقاد سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس فورم کے ذریعے نہ صرف معدنی شعبے کے مستقبل کے لیے ایک جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، بلکہ مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سیکیورٹی اور سہولیات کی مکمل یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔ایس آئی ایف سی اور عسکری اداروں کے اشتراک سے حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں