گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی بالی ووڈ میں انٹری، فلم سائن کر لی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔سنیتا آہوجا نے اپنی پہلی بالی ووڈ فلم سائن کر لی ہے جو بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے، اس فلم کی پروڈیوسر معروف فلم ساز ایکتا کپور ہیں۔ذرائع کے مطابق اس فلم کا نام تاحال تجویز نہیں کیا گیا ، تاہم اس میں سنیتا آہوجا کو ایک اہم کردار میں دیکھا جائے گا،58 سالہ سنیتا تقریبا 20 دن کی شوٹنگ کریں گی، جبکہ فلم کی دیگر تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔سنیتا آہوجا کی شادی گووندا سے 1987 میں ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں