2

معمر والد کو بیگ اٹھا کر 1میل پیدل چلنا پڑا۔ بالی ووڈ اداکارہ بھارتی ائیرلائن پر برس پڑی

لاہور (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ، ماڈل اور ٹیلیویژن میزبان مینی ماتھور نے بھارت کی انڈیگو ایئر لائنز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے 86 سالہ والد کو اپنا کیبن بیگ اٹھائے تقریبا ایک کلومیٹر تک پیدل چلنا پڑا۔ انھوں نے کہا پہلے سے بک کی گئی وہیل چیئر ایئر پورٹ پر دستیاب نہیں تھی اور کاونٹر پر موجود خاتون کا رویہ نہایت بدتمیزی پر مبنی تھا۔مینی ماتھور نے حال ہی میں اپنے والد کے ساتھ سفر کیا، اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انکا یہ تجربہ نہایت ہی مایوکن تھا۔ انھوں نے انڈیگو ایئر لائنز کے ناقص انتظامات اور بزرگ شہریوں کے ساتھ غیر مناسب رویے پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ بیان کیا اور بتایا کہ پہلے سے بک کی گئی وہیل چیئر دستیاب نہ ہونے کے باعث ان کے معمر والد کو کیبن بیگ کے ساتھ تقریبا ایک کلومیٹر پیدل چلنا پڑا۔50 سالہ مینی ماتھور جو کہ معروف بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیر خان کی اہلیہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں