لندن (شوبز نیوز) افریقی گلوکار نے ملکہ ترنم نور جہاں کا مشہور پنجابی گیت گانے پر خوب داد سمیٹ لی۔ملکہ ترنم نور جہاں کا شمار برصغیر کی عظیم ترین گلوکاراں میں ہوتا ہے، جنہوں نے کئی دہائیوں پر محیط کیریئر میں برطانوی، ہندوستانی اور پاکستانی فلمی صنعت میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ کلاسیکی موسیقی کی باقاعدہ تربیت یافتہ نور جہاں کے گیت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور انہیں گانا آسان نہیں سمجھا جاتا۔ ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں افریقی گلوکار فاضل نے نور جہاں کا شہر آفاق پنجابی گیت سانو نہر والے پل تے بلا کے انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا ہے۔




