رمضان ٹرانسمیشنز میں سنسنی خیزی کی اصل وجہ بھاری بجٹ ہے’ مایا خان

کراچی (شوبز نیوز) معروف میزبان و اداکارہ مایا خان نے رمضان ٹرانسمیشنز میں بڑھتی ہوئی سنسنی خیزی پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رجحان کے پیچھے اصل وجہ بھاری بجٹ اور ریٹنگ کی دوڑ ہے۔مایا خان حال ہی میں تابش ہاشمی کے رمضان اسپیشل شو ہنسنا منع ہے میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے رمضان ٹرانسمیشنز میں سنسنی خیزی کے بڑھتے رجحان پر کھل کر گفتگو کی۔مایا خان کا کہنا تھا میں سچ بات کروں گی، اصل وجہ یہ ہے کہ سنسنی خیزی پیدا کرنے کے لیے اچھے خاصے بجٹ دیے جاتے ہیں تاکہ ویوز اور ہیڈ لائنز حاصل کی جاسکیں۔ ایک میزبان کی پہچان اس کے پروفیشنلزم سے ہوتی ہے، لیکن اب اداکار بھی شوز کر رہے ہیں اور انہیں باقاعدہ ایسے مواد کے لیے بجٹ دیا جاتا ہے جو توجہ حاصل کرے۔مایا نے مزید کہا کہ ہمارے اداکاروں کو ویسے مناسب معاوضہ نہیں ملتا، ری رنز پر رائلٹی بھی نہیں دی جاتی، اس لیے وہ ایسے شوز کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ انہیں بہتر مواقع ملیں تاکہ انہیں سنسنی خیزی کا سہارا نہ لینا پڑے۔انہوں نے اداکارہ وینا ملک کے پرانے رمضان شو کے وائرل استغفار کلپ پر بھی اظہارِ خیال کیا۔ مایا خان نے کہا میں وینا ملک کا دفاع نہیں کر رہی، لیکن کیا صرف وہی ذمے دار تھیں؟ کیا پروڈیوسرز جو بیک گرانڈ میں ہدایات دے رہے ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں