اداکارہ سائرہ یوسف کا اہم خواتین کو خراج تحسین

لاہور (شوبز نیوز)پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنی زندگی کی اہم اور بااثر خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک دل کو چھو لینے والا پیغام جاری کیا، جسے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر تصاویر شیئر کی جس میں ان کی زندگی سے جڑی نمایاں خواتین شامل تھیں، جن میں ان کی سابقہ ساس بھی موجود تھیں۔ اس اقدام پر صارفین نے سائرہ یوسف کے اعلی ظرف، شائستگی اور مثبت رویے کو خصوصی طور پر سراہا۔پیغام میں سائرہ یوسف نے ان تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی زندگی میں محبت، رہنمائی اور حوصلہ افزائی فراہم کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین ایک دوسرے کی طاقت اور سہارا بنتی ہیں، اور باہمی احترام، تعاون اور ہمدردی معاشرے کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں