بیوی نے آشنا سے ملکر شوہر،نوجوان نے ہمسائے کومارڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بیوی نے آشنا سے ملکر شوہر اور مشتعل نوجوان نے آہنی راڈ مار کر ہمسائے کو مار ڈالا’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 225 رب کے وقاص نے بتایا کہ اسکے بھائی جاوید کی شادی لبنیٰ بی بی سے ہوئی تھی، لبنیٰ نے شاہ زیب نامی پٹھان سے ناجائز مراسم استوار کر لئے’ جاوید نے بیوی کو شاہ زیب کیساتھ رنگ رلیاں مناتے دیکھ لیا تو دونوں نے جاوید کو تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا اور کرنٹ لگنے کا ڈرامہ رچایا جبکہ دوسرا حادثہ ملت ٹائون کے علاقہ ظفر کالونی جیلانی پارک میں ندیم ولد عبدالستار کا اپنے ہمسائے اسامہ وغیرہ کے ساتھ درخت سے شاخ توڑنے پر جھگڑا ہو گیا، اس کا چچا 45سالہ عبدالغفار ولد نور محمد چھڑانے کیلئے آیا تو اسامہ نے اس کے سر پر آہنی راڈ مارا جسکی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو کر گر پڑا، جسے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں