فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محمد اکرم ندیم کے بڑے بھائی حاجی چوہدری محمد اسلم (ریٹائرڈ)ڈپٹی کمشنرانکم ٹیکس رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں’ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بڑے قبرستان نڑوالا روڈ میں اشکبار آنکھوں سے سپرد خاک کر دیا گیا’ (اناللہ واناالیہ راجعون) ‘ نماز جنازہ میں شہر کی کاروباری شخصیات’ سیاسی رہنمائوں’ عزیز رشتہ داروں’ اہلیان علاقہ اور تمام طبقوں سے وابستہ لوگوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی’ ان کی رہائش گاہ پیپلزکالونی نمبر2′ مکان نمبر520 نزد بابر چوک سیون اپ گارڈن میں ہے’ چوہدری محمد اسلم مرحوم نہایت ملنسار’ بااخلاق انسان ہونے کے ساتھ ساتھ دوست ‘ احباب میں اپنی شرافت اور انکساری کی وجہ سے ہردلعزیز شخصیت تھے’ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے ان کی اگلی منزلیں آسان فرمائے’ چوہدری اسلم مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور چار بچے چھوڑے ہیں’ حاجی چوہدری محمد اسلم مرحوم کے بھائی محمد اکرم ندیم نے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے غم کی اس گھڑی میں جن دوستوں نے ان کی ڈھارس بندھائی’ نماز جنازہ میں شرکت کی اور فون کالز کر کے تعزیت کی ۔ محمد اکرم ندیم کا موبائل نمبر0333-6553128 ہے۔




