CCDکے ہاتھوں گرفتارسابقSHOعدالت میں پیش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی قصور کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ سانحہ 9مئی کے دوران رانا ثناء اﷲ خاں کے ڈیرہ پر حملہ کیس کے مقدمہ نمبری 732/23 میں بطور گواہ پیش کرنے کے بعد دوبارہ قصور منتقل کر دیا۔ یاد رہے کہ سابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن ذیشان خالد رندھاوا کو 9مئی 2023ء میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ خاں کے ڈیرہ پر حملہ میں بطور گواہ تھا۔ سی سی ڈی نے گزشتہ روز مذکورہ سابق ایس ایچ او کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد دوبارہ قصور منتقل کر دیا۔ سابق ایس ایچ او ذیشان خالد رندھاوا کو چند روز قبل قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں