FDAمیں درخواست گزاروں کو ریلیف دینے کی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کہا ہے کہ شعبہ جاتی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے جدید اصلاحات پر عمل پیرا ہیں اس سلسلے میں شہریوں کو تیزرفتار سروسز کی فراہمی پر گہری توجہ ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔ چیف 17انجینئر مہر ایو ب، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ و دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائر یکٹر جنرل ایف ڈی اے نے لوگوں کی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ ہر درخواست گزار کو فوری ریلیف فراہم کیاجائے اور کوئی دفتری کام سے متعلق کو یہ معاملہ بلاجواز زیر التوا نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا، تجاوزات، ناجائز تعمیرات اور غیرقانونی کمرشلائزیشن کے خلاف باقاعدگی سے آپریشن جاری رکھیں اس سلسلے میں لوگوں کے شہری حقوق متاثر نہیں ہونے چاہیں۔ انہوں نے غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف نتیجہ خیز کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو غیرقانونی ہاسنگ سکیموں سے آگاہ رکھیں اس سلسلے میں سوشل میڈ یا پر تمام ریکارڈ اپ ڈیٹ رہناچاہیئے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے لوگوں کے مسائل کے حل کرنے کے لئے ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کیئے اور سٹاف کو طلب کر کے بعض مسائل کا موقع پر بھی ازالہ کیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ سٹاف کی کارکردگی پر گہری نظر رکھیں اور سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی، غفلت یا عدم توجہی کا مظاہرہ کرنے والوں کا فوری محاسبہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے ون ونڈو کائونٹر پر موصول ہونیوالی درخواستوں کو ٹائم لائن کے مطابق نمٹانے کی ہدایت کی اور سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی درخواست گزار کو بار بار دفتر کے چکر نہ لگوائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں