MCFلائٹ برانچ کا عملہ شہرکو روشن رکھنے کیلئے مصروف عمل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈویژن مریم خان نے محرم الحرام کے دوران مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس پر لائٹس کے بہترین انتظامات کرنے پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سید محمد علی بخاری’ چیف انجینئر کاشف بٹ’ لائٹ برانچ کے انچارج ہارون الرشید’ لائٹ انسپکٹر عبدالوحید اور دیگر عملہ کو شاباش دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں محبت’ رواداری’ صبر اور اہلبیت سے محبت کا درس دیتا ہے، عاشورہ محرم کے دوران میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے عملہ نے محنت’ لگن اور جانفشانی سے کام کیا ہے اور قابل ستائش ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر سید محمد علی بخاری’ چیف انجینئر کاشف بٹ’ لائٹ برانچ کے انچارج ہارون الرشید’ لائٹ انسپکٹر عبدالوحیدا ور ان کے عملہ نے شہر بھر میں مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے راستوں پر سٹریٹ لائٹس چالو کرنے کیساتھ ساتھ اضافی لائٹس لگائی اور صفائی ستھرائی اور دیگر امور کو بخوبی انجام دیا جس پر کمشنر فیصل آباد مریم خان نے میونسپل کارپوریشن کے افسران وعملہ کو محرم الحرام کے دوران بہترین سروسز فراہم کرنے پر ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں