PIAافسران کیTAAPکے نومنتخب ایگزیکٹو ممبر طارق چوہدری اور محمد شاہد کو مبارکباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر محمد شاہد حسین’ پسنجر سیلز منیجر ساجد مقبول اور سیلز پروموشن آفیسر عثمان انور نے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن پاکستان (TAAP) کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے نومنتخب ایگزیکٹو ممبران محمد طارق چوہدری آف کیپری انٹرنیشنل ٹریول فیصل آباد اور محمد شاہد آف نیو مدینہ ائیرٹریول اینڈ ٹورز کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کی کامیابی سے ملک بھر کے ٹریول ایجنٹس اور ائیرلائنز سے رابطوں کو تقویت ملے گی۔ اس موقع پر نومنتخب ایگزیکٹو ممبران محمد طارق چوہدری اور محمد شاہد نے پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر شاہد حسین اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اندرون وبیرون ملک ہوائی سفر کرنے والوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے میں پی آئی اے کا کردار مسلمہ حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریول ایجنٹس کے مسائل کے حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ کیپری انٹرنیشنل ٹریول کے محمد طارق چوہدری بلامقابلہ ایگزیکٹو ممبر کامیاب ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں