اسلام آباد(سپورٹس نیوز)ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں میں 40 لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، گولڈ میڈل جیتنے والے چاروں کھلاڑیوں نور زمان، محمد عاصم خان، ناصر اقبال اور اشعب عرفان کو 10،10لاکھ روپے دیے گئے۔پاکستان نے فائنل میں کوریا کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔اس موقع پر رانا ثنا اللہ نے کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایشین اسکواش کا ٹائٹل جیتنا پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔




