اے سی کمالیہ ارم شہزادی کے مختلف علاقوں کے دورے

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے ، صفائی اور شجرکاری کے اقدامات کا جائزہ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے شہر کے مختلف علاقوں اور محلہ بہلول والا میں پانی والی ٹینکی کے اطراف پلاٹس کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈور ٹو ڈور سالڈ ویسٹ کلیکشن، گندگی کے خاتمے اور شجرکاری کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانے ، گندگی کے ڈھیروں کا خاتمہ کرنے اور شجرکاری کے ذریعے ماحول کو سرسبز و خوبصورت بنانے کی ہدایت کی۔شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی کے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا اور ایڈمن آفیسر علی جبران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں