جنگلات کا تحفظ محکمہ کی اولین ترجیح ہے

کمالیہ(نامہ نگار)جنگلات کے گرد 8کلو میٹر کے علاقے میں آرا مشینیں سیل، لکڑی کے ٹال بندجنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی طور پر لکڑی کی خرید و فروخت کی روک تھام کے لیے محکمہ جنگلات نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جنگلات کے گرد8کلومیٹر تک کے علاقے میں تمام آرا مشینیں سیل اور لکڑی کے ٹال بند کر دیے ۔ یہ تادیبی کارروائی اسسٹنٹ کمشنر فاریسٹ محمد موسیٰ کی قیادت میں محکمہ جنگلات کی ٹیم نے انجام دی۔ کارروائی کا مقصد جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنانا اور لکڑی کے غیر قانونی کاروبار کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔اس موقع پر اے سی ایف محمد موسیٰ نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ محکمہ جنگلات کی اولین ترجیح ہے ۔ جنگلات کو نقصان پہنچانے اور لکڑی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنگلات کے تحفظ کے لیے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی وسائل اور جنگلات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، جس کے لیے محکمہ جنگلات اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں