ماموں کانجن( نامہ نگار)لیجنڈ سکول سسٹم اینڈ کالج کے ہونہار طالبہ مناہل وسیم نے گیارویں کلاس میں 509نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق صحافی سلیم دیوانہ کی پوتی اور صحافی وسیم دیوانہ کی بیٹی مناہل وسیم نے گیارویں جماعت ایف ایس سی پری میڈیکل میں 509نمبر لیکر لیجنڈ سکول سسٹم اینڈ کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔شہری حلقوں نے صحافی سلیم دیوانہ اور صحافی وسیم دیوانہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ والدین کی دعائوں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اساتذہ اسی طرح بھر پور محنت اور لگن سے طلبہ کو پڑھائیں گے تاکہ طلبہ اعلیٰ اور معیاری تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔




