کراچی (شوبز نیوز)ہمایوں سعید اور سجل علی کے ڈرامہ سیریل میں منٹو نہیں ہوں کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ڈرامہ سیریل میں منٹو نہیں ہوں کے دوسرے ٹیزر میں ہمایوں سعید اور سجل علی کے کردار کو دکھایا گیا ہے جس نے ناظرین کو جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہمایوں سعید اس میں پروفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ سجل علی کو یونیورسٹی کی طالبہ دکھایا گیا ہے۔میگا کاسٹ پر مبنی ڈرامے کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹیزر سے اس کی کہانی سمجھنا مشکل ہے۔




