ڈکیتی ،چوری کی31سنگین وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی31سنگین وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ فہد ٹائون ثریا بی بی کی ہمشیرہ (ر) کو اوباش ملزمان رفیق وغیرہ، پیپلز کالونی کے علاقہ ریلوے کالونی کے افضل کی بیٹی (ف) کو نامعلوم، ایئر پورٹ کے علاقہ 67ج ب کے غلام ربانی کی بیٹی(ر) کو نامعلوم، ملت ٹائون کے علاقہ گٹی کے غفار کی اہلیہ(م) اپنی ہمشیرہ کے گھر گئی واپس نہ آئی، فیکٹری ایریا کے علاقہ کینال برگ کے رہائشی رانا منیر ایڈووکیٹ 15سالہ گھریلو ملازمہ(خ) گھر سے سودا سلف لینے نکلی واپس نہ آئی پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ستیانہ روڈ چیز اپ سٹور کے باہر مسلح ڈاکو شہری نعمان سے جھپٹا مار کر بیگ چھین لیا،چنیوٹ بازار وکیلاں والی گلی کے وحید مراد کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ کے سوٹ چوری، غلام محمد آباد کبوتراں والا چوک کے قریب ندیم سے ایک لاکھ60ہزار و فون چھین لیا، کنک بستی سے عبدالوحید کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے 5تولے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چور لے اڑے،جمیل پارک کے عابد کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری،پیپلز کالونی ڈوگر بستی کے شوکت علی کے گھر سے سوا چار لاکھ کا سامان چوری، کینال روڈ ٹھٹھہ پل کے قریب سکندر علی سے موٹر سائیکل نقدی و فو ن چھین لیا،عرفان آباد کے صداقت علی سے دو لاکھ، لیپ ٹاپ اور فون چھین لیا، نیشنل کالونی کے ندیم کے گودام سے لاکھوں کا سامان چور لے اڑے۔ منان ٹائون کے طارق خان کے گودام سے بھاری مالیت کا سامان چوری، سٹی چک جھمرہ کے اکرم کے نجی سکول سے کمرے سے سامان چوری، 165ر۔ب کے عبدالغفار کی دکان سے علی کی کار سے سامان چوری،19ج ب کے ارشد محمود کی حویلی سے مویشی اور مرغیاں چوری،31ج ب کے شاہد محمود اور اس کی اہلیہ سے گن پوائنٹ پر4تولے زیورات، نقدی اور موبائل فونز چھین لیے،239ر۔ب کے کاشف کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 225ر۔ب کے سعید کے گھر کے باہر بیٹے سے قیمتی فون چھین لیا، سندھو ٹائون کے یاسر سے10ہزار و فون،471گ ب کے بوٹا سے ڈیڑھ لاکھ و فون چھین لیا، 390گ ب کے اقبال کے گھر سے لاکھوں کے بکرے چوری،173گ ب کے عرفان علی سے40ہزار و فون، 137گ ب کے عاشق علی کی اہلیہ سے سونے کی بالیاں چھین لی گئیں اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، علاوہ ازیں کلیم شہید کالونی کے اقبال، کلاش مل کے باہر خوشنود، لال ملز چوک سے محمد احمد، نوا زشریف پارک سے عبدالغنی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں