فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے لائل پور میوزیم کی پہلی گیلری میں1896 کے لائلپور تحصیل کے تصورا تی دفتر/کارنر کا دورہ کیا اور گیلری کی تزئین وبحالی میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں سوینئرز تقسیم کئے۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن قیصر عباس رند اور کیوریٹر میوزیم مقبول احمد ملک بھی موجود تھے۔کمشنر فیصل آبادنے اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) ڈاکٹر ذیشان ارشاد،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی، ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس، آئی ٹی آفیسر میوزیم ساجد ستار اور دیگر میں سوینئر تقسیم کئے۔کمشنر نے گیلری میں جمع کئے گئے تاریخی نوادرات اور ماضی کے انتظامی و شہری منظرنامے کی عکاسی کو سراہا۔انہوں نے تاریخی ورثے کو محفوظ کرکے نئی نسلوں تک منتقل کرنے کی اس کاوش کو اہم قرار دیا اور گیلری میں مزید بہتری کے لئے بعض ہدایات بھی دیں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) نے وژن کو سامنے رکھتے ہوئے ریکارڈ وقت میں تاریخی تحصیل آفس کے قیام کا کام مکمل کیا۔




