کمشنر کے دورے،سرکاری ہسپتالوں میں فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ

چنیوٹ (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہمی کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ نے سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ شروع کردی۔ کمشنر فیصل آباد مریم خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چنیوٹ کا دورہ کرکے سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل اور محکمہ صحت کے افسران بھی ہمراہ تھے۔کمشنر نے کائونٹرز پر مریضوں کوپرچی کے اجرا کا جائزہ لیا اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی مشاہدہ کیا۔انہوں نے ادویات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔مریم خان نے60 بیڈ کے زیرتعمیر سرجیکل بلاک کی تعمیر بھی چیک کی۔کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ وارڈز میں مریضوں کیساتھ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کیا جائے۔انہوں نے ایک مریض کے آپریشن کے بارے میں ڈاکٹر سے وضاحت لی اور ہسپتال کے انتظامی امور میں بہتری پر ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا۔کمشنر کا مزید کہنا تھاکہ سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ مریضوں کے علاج معالجہ میں غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات میسر ہونگی۔ایک مریض کے ساتھ ایک اٹینڈنٹ کی پالیسی پر عمل کیاجائے۔مریم خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سٹیلائٹ ٹائون میں میٹرک کے امتحانی عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں